مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، معروف امریکی ٹی وی چینل نے فلسطین میں عوامی املاک اور سرکاری عمارتوں پر امریکی ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسکولوں کی عمارتوں کو پر امریکہ سے حاصل کردہ ہتھیار استعمال کیا ہے۔
چینل نے صہیونی فورسز کی بمباری کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والی تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ ماہرین کے مطابق امریکی ہتھیاروں سے تباہی پھیلی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں صہیونی فوج نے خان یونس میں اسکولوں میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا تھا جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
سی این این کے مطابق غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ پر صہیونی جارحیت میں بھی امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا گیا ہے جس میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ